روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین کی طرف سے زائرات کی رہنمائی لیے علمی اور ثقافتی پوسٹرز

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ خطابت برائے خواتین نے اربعین کے موقع پر خواتین زائرات کی رہنمائی اور علمی آگاہی کے فروغ کے لیے علمی، تعلیمی اور ثقافتی پوسٹرز شائع کروائے ہیں۔ یہ پوسٹرز نہایت دیدہ زیب رنگوں پر مشتمل ہیں اور ان پر آئمہ طاہرین علیھم السلام اور اہل بیت علیھم السلام کی احادیث عربی اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ درج ہیں۔

یہ پوسٹرز روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سروسز سائٹس میں خواتین کے لیے مختص حصوں میں آویزاں کیے گئے ہیں۔

شعبہ خطابت برائے خواتین کے مطابق پوسٹرز درج ذیل موضوعات پر مشتمل ہیں 1 اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے زیارت اربعین کے لیے آنے والی زائرات کے لیے ہدایات۔

2ـ زیارت اربعین پر پیدل چل کر زیارت کرنے کے بارے میں فتوے

3ـ زائرات کی رہنمائی کے لیے ثقافتی تعلیمات

4ـ زیارت اربعین کے حوالے سے روایات اور احادیث

5ـ خواتین زائرین کے لیے عمومی ہدایات

ان پوسٹرز پر عربی کلمات کا انگریزی ترجمہ شعبہ خطابت برائے خواتین کی ایک طالبہ نے کیا ہے۔

شعبہ خطابت برائے خواتین نے بہت سی ایسی مبلغات بھی ان سائٹس پر بھیجی ہیں جو عربی اور انگریزی بول سکتی ہیں۔

تا کہ خواتین زائرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ خواتین کی رہنمائی اور دینی اور علمی شعور کے فروغ کے لیے یہ مبلغات خواتین کو لیکچرز، مفید مشورے اور ہدایات بھی دے رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: