شمالی عراق اور اربیل کے مواکبِ عزاء کربلا میں

امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے کسی مذہب یا مکتب فکر کے ساتھ خاص نہیں ہے اور اس بات کی گواہی ہر سال اربعین کے مشاہد دیتے ہیں امام حسین علیہ السلام کا نام تمام انسانی مفاہیم اور انسانیت نواز اصولوں کے تحت ہر مذہب و ملت کے ہاں انتہائی عقیدت و احترام سے دیکھا جاتا ہے۔ کربلا میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے مراسیم کی ادائیگی کے لیے مختلف مذاہب اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد جوق در جوق کربلا پہنچ رہے ہیں اور انہی میں آج ایک جلوس عزاء اربیل اور اس کے گرد و نواح میں رہنے والے افراد کا بھی تھا۔

اہل اربیل کے جلوس میں شامل عزاداروں کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام وہ عظیم ترین شخصیت ہیں کہ جو عراقی عوام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ابرز ترین علامت ہیں سید الشھداء علیہ السلام نے اسلام اور انسانیت کی خاطر جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ آج ایک خیمے کی طرح ہر ایک کو اپنے سایے تلے جگہ فراہم کر رہی ہیں امام حسین علیہ السلام صرف اسلام کے ساتھ مختص نہیں ہیں بلکہ وہ ایک انسانی رمز ہیں اور انہوں نے اپنا نام تاریخ کے سنگلاخ پتھروں پر کندہ کیا ہے تا کہ وہ ہر مظلوم کو اپنی کرنوں سے منور کریں تمام عراقی امام حسین علیہ السلام کی اولاد ہیں اور انہی سے حاصل شدہ عزم کے ذریعے عراقی عوام نے حال ہی میں دشمنوں کے خلاف فتح و نصرت حاصل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: