غیر ملکی صحافی زیارتِ اربعین کے آنکھوں دیکھے مناظر اور واقعات کو روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے تعاون سے دنیا تک پہنچا رہے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا فکر وثقافت سیکشن گزشتہ چار سالوں سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی صحافیوں کو زیارتِ اربعین کے موقع پر عراق آنے کی دعوت دیتا ہے تاکہ وہ ان عظیم لمحات کے اپنی آنکھوں دیکھے مناظر اور واقعات کو دنیا تک پہنچائیں۔ اس مقصد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) مدعو صحافیوں کے لیے تمام تر مطلوبہ وسائل مہیا کرتا ہے۔
لہذا اس سال بھی روضہ مبارک نے مختلف ممالک سے تعلق والے پندرہ صحافیوں کو مدعو کیا ہے جو گزشتہ پانچ دن سے کربلا کی طرف آنے والے اربعین کے ملینز مارچ کی رپورٹنگ کر رہے ہیں اور پیدل آنے والے زائرین اور اہل مواکب کے درمیان سے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے دنیا تک اپنے آنکھوں دیکھے احوال پہنچا رہے ہیں۔
اس پروگرام کو ترتیب دینے والے میڈیا کوآرڈینیٹر جناب حیدر طالب عبد الامیر نے بتایا ہے کہ اب تک صحافیوں کا یہ وفد عراق کے چار جنوبی صوبوں ’’ذي قار، ديوانية، مثنّىٰ اور بابل‘‘ کا دورہ مکمل کر چکا ہے۔ روضہ مبارک نے وفد کو ہر طرح کی سہولیات اور ابلاغ کے تمام تر وسائل فراہم کر رکھے ہیں۔
وفد میں شامل صحافی زیارت اربعین کو دنیا کا منفرد اور سب سے بڑا اجتماع قرار دے رہے ہیں اور مراسیمِ اربعین کو امام حسین(ع) کی محبت کا معجزہ قرار دے رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: