جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل آنے والوں کو مثنیٰ الوداع کر رہا ہے اور دیوانیہ ہاتھ پھیلائے استقبال کیلئے کھڑا ہے

امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والوں کا ملینز مارچ کربلا کی جانب بڑھ رہا ہے جنوبی علاقوں سے پیدل آنے والے دسیوں لاکھ زائرین مرکزی اور فرعی راستوں سے رميثة کو کراس کر کے دیوانیہ پہنچ رہے ہیں اس وقت پیدل آنے والے زائرین کی بہت کم تعداد رمیثہ میں دکھائی دے رہی ہے زائرین کی اکثریت رمیثہ سے آگے بڑھ چکی ہے۔

جبکہ دیوانیہ کے رہنے والے پیدل آنے والے زائرین کا گرم جوشی سے استقبال کر رہے ہیں اہل دیوانیہ نے زائرین کو ہر طرح کی سروس فراہم کرنے کے لیے ہر جگہ مواکب اور خدماتی کیمپس لگا رکھے ہیں اور ہر امام بارگاہ اور گھر کے دروازے زائرین کے استقبال کے لیے کھلے ہیں۔

جنوبی علاقوں سے دیوانیہ آنے والے زائرین اس شہر سے دو حصوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں کچھ زائرین قاسم شہر سے ہوتے ہوئے حلہ جاتے ہیں اور پھر وہاں سے کربلا پہنچتے ہیں، جبکہ کچھ زائرین دیوانیہ سے نجف اشرف آتے ہیں اور پھر نجف سے کربلا کی جانب سفر کرتے ہیں۔

دیوانیہ میں الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے دن رات راہِ بہشت پر امام حسین(ع) کی یاد میں برآمد ہونے والے ملینز مارچ کو کورج دے رہے ہیں ہمارے نمائندوں نے دیوانیہ سے زائرین اور ان کی خدمت کرنے والے مواکب کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں آپ بھی انھیں ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: