عشق حسینی سے سرشار میلینز مارچ دیوانیہ پہنچ چکا ہے اور اہل دیوانیہ زائرین کی خدمت میں تاریخ رقم کر رہے ہیں.....

عراق کے جنوبی علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل آنے والے زائرین کا سونامی گزشتہ دو دن سے دیوانیہ سے گزر رہا ہے اور اہل دیوانیہ نے اپنے تمام تر وسائل کو زائرین کی خدمت کے لیے وقف کر رکھا ہے۔

مختلف ملکوں اور عراق کے جنوبی شہروں سے پیدل آنے والے زائرین کا زیادہ رش اس وقت دیوانیہ میں ہے جب کہ مثنی کے علاقے تقریبا زائرین سے خالی ہو چکے ہیں اور اہل مثنی کے مواکب اپنے سازوسامان سمیت زائرین کی مزید خدمت کے لیے اگلے شہروں میں کیمپس لگا رہے ہیں۔

دیوانیہ کے رہنے والے پیدل آنے والے زائرین کا گرم جوشی سے استقبال کر رہے ہیں اہل دیوانیہ نے زائرین کو ہر طرح کی سروس فراہم کرنے کے لیے ہر جگہ مواکب اور خدماتی کیمپس لگا رکھے ہیں اور ہر امام بارگاہ اور گھر کے دروازے زائرین کے استقبال کے لیے کھلے ہیں۔

جنوبی علاقوں سے دیوانیہ آنے والے زائرین اس شہر سے دو حصوں میں تقسیم ہو جاتے ہیں کچھ زائرین قاسم شہر سے ہوتے ہوئے حلہ جاتے ہیں اور پھر وہاں سے کربلا پہنچتے ہیں، جبکہ کچھ زائرین دیوانیہ سے نجف اشرف آتے ہیں اور پھر نجف سے کربلا کی جانب سفر کرتے ہیں۔

دیوانیہ میں الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے دن رات راہِ بہشت پر امام حسین(ع) کی یاد میں برآمد ہونے والے ملینز مارچ کو کورج دے رہے ہیں ہمارے نمائندوں نے دیوانیہ سے زائرین اور ان کی خدمت کرنے والے مواکب کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں آپ بھی انھیں ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: