قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی زیارت اربعین کے موقع پر زائرات کے لیے منفرد خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین نے زیارت اربعین کے موقع پر خواتین کی علمی، دینی، اور روحانی خدمت کے لیے کربلا آنے والے راستوں میں اور کربلا کے اندر دسیوں مراکز قائم کر رکھے ہیں جہاں انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ حافظاتِ قرآن اور خواتین سکالرز قرأتِ قرآن کی تصحیح، قرآنی امور کی تعلیم، فقہی و عقائدی سوالات کے جوابات اور دینی رہنمائی کے ذریعے زائرات کی خدمت کر رہی ہیں۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کی طرف سے پیش کی جانے والی اِن منفرد خدمات کو کافی سراہا جا رہا ہے، زیارت اربعین کے ایام کی وجہ سے لوگوں کی دینی امور کی جانب توجہ بھی کافی زیادہ ہے جس نے ان دینی و قرآنی خدمات کی مقبولیت پر مثبت اثر ڈالا ہے اور بڑی تعداد میں زائرات ان خدمات سے استفادہ کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: