روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروسز سیکشن نے زائرین کے لیے مزید بہت سے نئے لاکرز لا کر رکھ دیے ہیں

اربعین کے موقع پر امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائی حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروسز سیکشن نے بڑی تعداد میں مزید لاکرز لا کر روضہ مبارک کے اردگرد رکھ دیے ہیں تاکہ زائرین اپنی قیمتی اشیاء کو امانتًا ان میں رکھ سکیں۔

ان لاکرز کی موجودگی سے روضہ مبارک کی امانات کے گرد رش میں کمی بھی واقع ہوتی ہے اور زائرین بھی اپنی مرضی سے جب چاہتے اپنی اشیاء وہاں رکھ اور واپس اٹھا سکتے ہیں۔
ہر لاکر میں 30خانے ہیں جن کی چابی مختص کردہ کونٹر سے لی جاتی ہے اور استعمال کے بعد وہیں واپس کی جاتی ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: