میسان میں 700 سے زیادہ مواکب نے زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں

حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے ہمارے سیکشن میں میسان ڈویژن کی رجسٹرڈ شدہ حسینی انجمنوں و مواکب میں سے 701 انجمنوں اور مواکب نے میسان کی حدود میں زائرینِ اربعین کو خدمات فراہم کیں اور دن رات انھیں ہر طرح کی سروسز فراہم کرنے میں مصروفِ عمل رہے۔ جبکہ میسان کی ہی دیگر سینکڑوں انجمنیں کربلا کے اندر اور کربلا آنے والے راستوں میں زائرین کی خدمت کر رہی ہیں۔

اسی طرح ایک محدود اعداد وشمار کے مطابق میسان میں زائرین کو سروسز دینے والی غیر رجسٹر شدہ انجمنوں اور مواکب کی تعداد بھی سینکڑوں میں تھی۔ یہ تمام مواکب اور انجمنیں بصرہ ڈویژن کی انتظامی حدود کے اندر دور دراز سے آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے ہوئے تھیں۔ جبکہ اہل میسان کی طرف سے انفرادی طور پر پیش کی جانے والی خدمات الگ سے ہیں جن کے اعداد و شمار کا اندازہ لگانا کافی مشکل کام ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: