اربعین امام حسین کے احیاء کیلئے جنوبی علاقوں سے آنے والا سونامی حلہ سے ٹکرا رہا ہے حلہ میں زائرین کی ضیافت امام حسن(ع) کی مہمان نوازی کی عکاسی کر رہی ہے

دسیوں لاکھ انسانوں کا سونامی عشق حسینی کا راستہ طے کرتے ہوئے کربلا کی جانب بڑھ رہا ہے ثابت قدمی، ایمان سے لبریز دلوں، دعا کے لیے بلند ہاتھوں کے ساتھ ملینز مارچ اس وقت حلہ سے گزر رہا ہے اہل حلہ اپنے شہر کو امام حسن(ع) کا شہر کہتے ہیں اور اہل حلہ کی طرف سے زائرینِ اربعین کی ضیافت امام حسن(ع) کی مہمان نوازی کی عکاسی کر رہی ہے۔

اربعین کے اس ملینز مارچ کی موجودہ صورت حال کچھ یوں ہے:

1- جنوبی علاقوں سے پیدل آنے والے زائرین کا سب سے زيادہ رش اس وقت حلہ میں دکھائی دے رہا ہے اور ویسے بھی کربلا سے پہلے آنے والا یہ آخری شہر ہے۔
2- کربلا جانے کے لیے تین مختلف علاقوں اور راستوں سے پیدل آنے والے زائرین حلہ سے گزر کر کربلا پہنچتے ہیں: اوّل- (بصرة – ناصريّة – سماوة – ديوانيّة)، دوم- (عمارة – كوت)، سوم- (أطراف بغداد اور نيل کے راستہ سے آنے والے).
3- جو زائرین حلہ سے نکل کر اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھ رہے ہیں وہ تین راستے اختیار کر رہے ہیں: اول- (طويريج اور وہاں سے كربلا)، دوم- (الكفل سے ہو کر نجف آتے ہیں تاکہ مولا کو ان کے بیٹے کے چہلم پر تعزیت پیش کر سکیں اور پھر وہاں سے کربلا)، سوم- (خيرات کے علاقے میں واقع مختلف دیہاتوں سے ہو کر كربلا).
4- حلہ سے گزرنے والے زائرین کا ایک بڑا حصہ ایسے راستے اختیار کرتا ہے جو حلہ کے مختلف علاقوں میں موجود آئمہ کی اولاد کے مزارات سے گزرتا ہے تاکہ وہاں وہ امام حسین(ع) کے چہلم کا پرسہ پیش کر سکیں۔

5- حلہ میں اہل مواکب نے زائرین کے لیے بے انتہا انتظامات کر رکھے ہیں اور اہل حلہ کی طرف سے زائرینِ اربعین کی ضیافت امام حسن(ع) کی مہمان نوازی کی عکاسی کر رہی ہے۔

الکفیل کے نمائندے نے ہمیں حلہ سے چند تصاویر ارسال کی ہیں آپ بھی انھیں ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: