زائراتِ اربعین کو فکری و ثقافتی غذا فراہم کرنے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی وومن لائبریری کا موکب

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کی وومن لائبریری نے ’’موکب نساء حول الحسين (عليه السلام)‘‘ کے نام سے ایک کیمپ لگایا ہے جہاں زائراتِ اربعین کو فکری، ثقافتی، دینی اور عقایدی غذا فراہم کرنے کے لیے وسیع انتظامامت کیے گئے ہیں۔

یہ کیمپ نجف کربلا روڈ پر واقع العمید یونیورسٹی میں لگایا گیا ہے جہاں وومن لائبریری کی تمام ارکان دیگر رضاکار خواتین کے ہمراہ زائراتِ کی فکری خدمت میں مصروف ہیں۔

وومن لائبریری کی انچارج سيّدة أسماء رعد العبادي نے بتایا ہے کہ زائرات کے لیے کھانے پینے اور آرام کرنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے موکب میں ہر روز دعاءِ ندبة، شہداء کربلا اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کے لیے قرآن خوانی، مجالس عزاء اور دیگر دینی محافل منعقد ہو رہی ہیں۔ خواتین کے شرعی مسائل اور عقائدی سوالات کے جوابات دینے کے لیے یہاں پر خواتین سکالرز بھی موجود ہیں۔

سيّدة أسماء رعد العبادي نے مزید بتایا اس کے علاوہ وومن لائبریری کی ارکان اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والی خواتین کے درمیان سے میڈیا کوریج کے لیے بھی کام کر رہی ہیں اور موکب میں آنے والی حواتین کو بھی مختلف ذرائع کے ذریعے اربعین کی میڈیا کوریج میں حصہ لینے کی دعوت دے رہی ہیں اور اس کے لیے بہتر سے بہتر طریقہ کار سے بھی آگاہ کر رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: