خدا را خدا را زا‎ئرات اپنے پردے اور عفت کی حفاظت کریں اہل بیت کے چاہنی والی مومنہ ہی مذموم اختلاط اور شرعی طور پر ممنوع زینت سے اجتناب کرتی ہے(آیت اللہ سیستانی)

اربعین امام حسین(ع) کے موقع پہ زیارت کے لیے آنے والی زائرات کے نام آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے پیغام کو بیان کرتے ہوئے علامہ شیخ عبد المهدی كربلائی(دام عزّه) نے کہا ہے:

اس مبارک راستے پہ چلنے والی اپنی مومنہ بہنوں کو ہم تاکید کرتے ہیں کہ کربلا کے راستے میں اہل بیت(ع) کی خواتین اور خاص طور پر جناب زینب(ع) کو پرسہ صرف عفت و حجاب کی حفاظت و پابندی اور زبان و آنکھ کو حرام محفوظ رکھ کر ہی دیا جا سکتا ہے۔

خدا را خدا را زا‎ئرات اپنے پردے اور عفت کی حفاظت کریں اہل بیت کے چاہنی والی مومنہ ہی اپنے کردار، لباس اور افعال کے ذریعے عفت کے تقاضوں کی پابندی کرتی ہے اور مذموم اختلاط اور شرعی طور پر ممنوع زینت سے اجتناب کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: