قرآن انسٹی ٹیوٹ نے اپنے 50مراکز کے ذریعے صوبہ بابل میں زائرینِ اربعین کی روحانی وقرآنی خدمت کی

اربعین موقع پر پیدل کربلا آنے والے زائرین کی اکثریت صوبہ بابل سے گزرتی ہے لہذا روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے معارف اسلامی و انسانی سیکشن کے تحت کام کرنے والے قرآن انسٹی ٹیوٹ نے بابل سے میں موجود کربلا آنے والے تمام راستوں میں 50مقامات پر قرآنی مراکز قائم کیے جہاں زائرین کو قرآنی تعلیمات کے تحائف پیش کیے گئے۔

ان قرآنی مراکز میں خواہش مند حضرات کو قرآنی آیات اور خاص طور پر نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت سکھائی گئی، قرآن اور تفسیر سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے، قرآنی محافل کا انعقاد کیا گيا اور زیارت اور قرآنی امور کے بارے میں پمفلٹ اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے کربلا کے تمام راستوں میں زائرینِ اربعین کے لیے جس طرح کھانے پینے اور آرام وغیرہ کے انتظامات وافر مقدار میں کیے گئے ہیں اسی طرح زائر کو روحانی غذا مہیا کرنے کے لیے مقدس روضوں اور مزارات نے کربلا کے ہر راستے میں قرآنی دسترخوان بچھائے ہیں کہ جہاں عراق میں موجود قرآنی اداروں کے اہلکار زائرین کو قرآنی تعلیمات پر مشتمل روحانی غذا فراہم کرتے رہے ہیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قائم کردہ مراکز بھی اسی پروگرام کا حصہ تھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: