تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن اور تمام سروسز سائٹس میں نمازیوں کا جمع غفیر

امام حسین علیہ السلام کا انقلاب حق کا ایسا پیغام ہے جو انسان کو اپنے کردار کی اصلاح اور خدا سے ارتباط کی دعوت دیتا ہے یہی وجہ ہے جو بھی امام حسین علیہ السلام کے نظریات کے قریب آتا ہے یا کربلا سے متعلقہ مراسیم کی ادائیگی کرتا ہے وہ ناصرف اپنے کردار کی اصلاح پر توجہ دیتا ہے بلکہ وہ خدا کے ساتھ اپنے ارتباط و اتصال کو بھی مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے، نماز کو بروقت پڑھنے اور دیگر واجبات کو ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین میں یہ تبدیلی واضح طور دکھائی دیتی ہے نماز کا وقت ہوتے ہی ہر زائر کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اول وقت میں نماز ادا کر کے خدا اور امام حسین(ع) کا قرب حاصل کر سکے نماز کے وقت تمام مواکب میں تل رکھنے کی جگہ نہیں ملتی۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک کے تمام خدماتی کیمپس اور دیگر سروسز سائٹس میں نمازیوں کے جمع غفیر کو زیر نظر تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: