زائرینِ اربعین کو فراہم کردہ خدمات کا جائزے لینے کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل کے انسپکشنز دورے جاری ہیں

اربعین کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے زائرین کو فراہم کردہ خدمات اور سروسز کا جائزے لینے کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر کے انسپکشنز دورے جاری ہیں اور اسی سلسلہ میں سکیورٹی سروسز کے جائزے کے لیے بھی سید اشیقر نے متعدد مقامات کا دورہ کیا۔

سید اشیقر آج بغداد کربلا روڈ پر واقع زائرین کےداخلے کے لیے قائم کردہ بیرونی چیک پوائنٹس کی صورت حال دیکھنے کے لیے آئے ان چیک پوائنٹس پر عباس عسکری یونٹ کے جوان تعینات ہیں۔ انسپکشن کے دوران سیکرٹری جنرل نے وہاں مأمور کمانڈرز اور جوانوں سے ملاقات کی اور زیارت اربعین کے دوران زائرین کو بہترین سیکیورٹی اور دیگر سروسز فراہم کرنے پر جوانوں اور کمانڈرز کی خدمات کو بے حد سراہا۔

عباس عسکری یونٹ کے کمانڈر نے سید اشیقر کو بتایا کہ اس سال کربلا پولیس اور وسطی فرات آپریشنز کے قائدین کے ہمراہ عباس عسکری یونٹ کو زائرین کے زیر استعمال شاہراہوں اور راستوں کی حفاظت اور نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے یونٹ کے جوان اس ذمہ داری کو انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے نبھا رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: