750پیش نمازوں کے اقتداء میں دنیا کی طویل ترین باجماعت نماز شاہراہِ یا حسین(ع) میں

ویسے تو کربلا کے راستے میں پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے لگائے گئے ہر خدماتی کیمپ اور موکب میں نماز کا وقت ہوتے ہی زائرین اور اہل موکب نماز پڑھنا شروع کر دیتے ہیں اور نماز پڑھنے والوں کی کثرت کی وجہ سے تقریبا ہر موکب کی جگہ کم پڑ جاتی ہے اور بعض مواکب میں نماز جماعت کا بھی اہتمام ہوتا ہے البتہ گزشتہ روز حوزہ علمیہ نجف اشرف اور عراق کے مقدس روضوں کی طرف سے نجف کربلا روڈ پر ہر موکب کے سامنے شاہراہِ یا حسین(ع) پہ نماز ظہرین کے لیے نماز جماعت کا انتظام کیا گیا جس میں زائرین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور اجتماعی طور پر باجماعت نماز ادا کی کہ جس کی لمبائی 40کلو میٹر سے زیادہ تھی اور اس کے قیام میں 750علماء نے آئمہ جماعت کے فرائض سرانجام دیے جن میں روضہ مبارک حضرت عباس(‏ع) کے دینی امور کے سیکشن کے ارکان بھی شامل تھے۔ ہم اسے دنیا سب سے بڑی نماز جماعت بھی کہہ سکتے ہیں۔

لاکھوں عبادت گزار باجماعت نماز ادا کرتے ہوئے اس بات کو یاد کر رہے ہوتے ہیں کی کیسے سید الشہداء حضرت امام حسین(ع) کو نماز ادا کرتے ہوئے دشمنوں نے نیزوں اور تیروں سے شہید کر دیا تھا۔

اس نماز جماعت کی صفوف نجف کربلا روڈ پر موجود پول نمبر96 جہاں روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کا موکب واقع ہے سے لے کر پول نمبر 950 تک پھیلی ہوئيں تھیں پول نمبر679 سے لے کر پول نمبر689 تک موكب العتبتين المقدّستين الحسينيّة والعبّاسية کی جانب سے خواتین کے لیے بھی باجماعت نماز کا اہتمام کیا گیا تھا۔

پول نمبر(208) کہ جہاں حوزہ علمیہ کے اس تبلیغی پروگرام کا مرکز بھی ہے کے پاس علامہ سید احمد اشکوری نے نماز جماعت کی امامت کے فرائض سرانجام دیے جبکہ مضيف العتبة العبّاسية المقدّسة کے پاس علامہ سيد عدنان موسوي نے نماز پڑھائی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: