زیارتِ اربعین کے موقع پر صفائی کے بارے میں اعلی دینی قیادت سے پوچھا گیا ایک سوال:

زیارتِ اربعین کے لیے پیدل جانے والے زائرین کے راستہ کی صفائی کے بارے میں اعلی دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) سے پوچھا گیا ایک سوال:

بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته..

زیارت اربعین کے قریب آنے کی مناسبت سے میں آپ سے زائرین کے راستہ کی صفائی کے بارے میں ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں جبکہ زائرین کی تعداد اس وقت ملینز میں ہو چکی ہے اور انفرادی طور پر صفائی کے امور پر کنٹرول رکھنا مشکل ہوگیا ہے لہذا صفائی کا خیال رکھنے اور زائرینِ امام حسین(ع) کی خدمت کو منظم کرنے کے حوالے سے ہم صاحبان مواکب اور زائرین کے لیے آپ کوئی نصیحت فرما دیں؟

جواب: ہر ایک کے لیے صفائی کا خیال رکھنا ضروری ہے صفائی ایمان کا حصہ ہے جیساکہ حدیث مبارکہ میں بھی ذکر ہوچکا ہے۔ زائرین کے آرام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اس مبارک زیارت کو منظم کرنا اور اس میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا ضروری ہے اور اس زیارت کا منظر کتنا ہی خوبصورت اور بہترین ہوگا کہ جب اسے صفائی اور تنظیم کے ساتھ متصف کیا جائے اور یہ چیز زائر کے اجتماعی ادب اور بلند کردار پر دلالت کرتی ہے اللہ سے دعا ہے کہ وہ تمام کو زیارت کے آداب سے موفق فرمائے اور ان کی زیارت کو بہترین قبولیت عطا فرمائے بے شک توفیق کا سرپرست وہی اللہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: