روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ڈپٹی سیکرٹری الکفیل سکاؤٹس کے ثقافتی موکب میں

روضہ مبارک حضرت عباس کےڈپٹی سیکرٹری بشیر محمد جاسم نے کربلا کے راستے میں الکفیل سکاؤٹس کی طرف سے لگائے گئے ثقافتی موکب کا دورہ کیا اور الکفیل سکاؤٹس کے موکب اور ان کی کاوشوں کو بہت سراہا اور کہا کہ یہ موکب ایک بہترین ابتدا ہے یہ موکب اور یہاں پر موجود نوجوان عطاء کی نرسری ہیں لہذا ہر ایک کو ان کی حوصلہ افزائی اورمدد کرنی چاہیے اور ان سے استفادہ کرنا چاہیے۔ یہی نوجوان مستقبل کے لیڈر اور مستقبل کے قیام کے لیے ستون ہیں۔ یہ مناسبت ایک زرخیز زمین کی طرح ہے کیونکہ زائرین کربلا کی جانب جا رہے ہیں اور اس موقع پر وہ ہر طرح کی وعظ و نصیحت کو سننے اور اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں خاص طور پر اگر کسی موضوع کا تعلق امام حسین(ع)، امام سجاد(ع)، حضرت زینب(ع) یا باقی اہل بیت(ع) سے ہو تو اس کا زائرین کے دلوں پر گہرا اثر ہوتا ہے لہذا ضروری ہے کہ ہم اس مناسبت کو زیادہ سے زیادہ ثمر آور بنائیں۔

بشیر محمد جاسم نے مزید کہا نوجوانوں کا یہ گروپ تعمیری سوچ رکھتا ہے ہم چاہتے ہیں کہ ان کا یہ پروگرام زیادہ سے زیادہ ترقی کرے اور اس کا پھیلاؤ زیادہ سے زیادہ ہو اس قسم کے پروگرام انسانوں کو فکر و ثقافت کی غذا فراہم کرتے ہیں اور آج کے دور میں نوجوانوں کو فکری وا ثقافتی صحیح امور کی جانب متوجہ کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ ذرائع ابلاغ نے جہاں بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں وہاں پر ان ذرائع ابلاغ کا منفی استعمال بھی ہو رہے ہیں جس کے مضر اثرات سب سے زیادہ نوجوانوں کو متاثر کر رہے ہیں
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: