کربلا کی اداری حدود کے اندر اب بھی 4550 سے زیادہ مواکب زائرین اربعین کی خدمت میں سرگرم عمل ہیں

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکشن برائے شعائر، مواکب اور ھیئات حسینی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس وقت کربلا کی اداری حدود کے اندر چار ہزار پانچ سو پچاس مواکب اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت کررہے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق عراق کے مختلف شہروں سے ہے اور اسی طرح سے خود کربلا کے مواکب اور غیرملکی مواکب کی ایک بڑی تعداد بھی زائرین کو سروسز فراہم کر رہی ہے۔

یہ تمام مواکب اور خدماتی کیمپس صفر کی ابتدا سے ہی زائرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور بہت سے مواکب زیارت اربعین کے مراسیم کے اختتام کے بعد بھی زائرین کی خدمت کرتے رہیں گے۔

یہ ان مواکب کا اعداد و شمار ہے کہ جو مذکورہ بالا سیکشن میں باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہیں اور انھیں زائرین کی خدمت کے لیے مذکورہ بالا قسم کی طرف سے باقاعدہ اجازت نامہ اور جگہ مہیا کی گئی ہے۔

کربلا کے اندر ہزاروں ایسے بھی مواکب ہیں کہ جو مذکورہ بالا سیکشن میں رجسٹرڈ تو نہیں ہے لیکن وہ زائرین کی خدمت کے لیے دن رات کھلے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اہل کربلا کے دروازے زائرین کے لئے کھلے ہوئے ہیں کربلا میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہوگا کہ جہاں پر زائرین کی خدمت کا کوئی انتظام نہ کیا گیا ہو خاص طور پر مقدس روضوں کے گرد موجود تمام گھروں میں زائرین کی رہائش ان کے کھانے پینے اور دیگر سروسز کا بڑے پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: