گمشدہ افراد کی مدد کیلئے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اپنے 34مراکز اور وہاں موجود جدید ترین رابطہ نظام کے ساتھ سرگرم عمل ہے

اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ کروڑوں زائرین کربلا آتے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد پیدل سفر طے کر کے کربلا آنے والے زائرین کی بھی ہوتی ہے اس جمع غفیر میں بہت سے افراد اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جاتے ہیں یا راستہ بھول جاتے ہیں ان افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹیلی کمینیکیشن سیکشن نے کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے 34مراکز قائم کیے ہیں اور ہر مرکز میں جدید ترین رابطہ نظام نصب کیا گیا ہے تاکہ جلد سے جلد گمشدہ یا راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔

کربلا آنے والے راستوں اور کربلا کے اندر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان مراکز میں گم ہونے والے یا راستہ بھولنے والے زائرین کی مدد اور رہنمائی کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔ ان مراکز کے ذریعے لاکھوں زائرین رہنمائی حاصل کر رہے ہیں اور ہزاروں نے گم ہونے یا ساتھیوں سے بچھڑنے کے بعد مدد حاصل کی اور پریشانی سے نجات حاصل کی۔

یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی موبائل اور انٹر نیٹ کمپنی (الکفیل امنیۃ) نے گمشدہ افراد کی رہنمائی کے لیے تمام مراکز کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور زائرین کو مفت کال کی سہولت کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں ان مراکز میں تمام عراقی موبائل فون کمپنیوں کے نمبرز پر فون کرنے کی مفت سہولت موجود ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: