گم شدہ اور راستہ بولنے والے افراد کے مراکز کی طرف سے بچوں اور معذور افراد کے لیے خاص تعریفی کارڈز

عام طور پر شناختی معلومات پر مشتمل کارڈ ایک رِبن کے ذریعے گلے میں لٹکایا جاتا ہے لیکن رش کے دوران بعض دفعہ یہ گر بھی جاتا ہے جس کے حل کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹور سیکشن نے اس مرتبہ لاکھوں گھڑی نما شناختی کارڈ بنوائے ہیں جو کربلا کے راستوں اور کربلا میں موجود گمشدہ اور راستہ بھولنے والے افراد کے مراکز کے باہر بچوں، معذور افراد اور کسی بھی طلب کرنے والے کو دیئے جا رہے ہیں۔

پلاسٹک سے بنی اس گھڑی یا کڑی کے اوپر ایک کارڈ ہے جس پر ایڈریس اور فون نمبر لکھ کر اسے کلائی میں پہنا دیا جاتا ہے اور ضرورت کے وقت اس سے استفادہ کیا جاتا ہے۔

مذکورہ مراکز کے باہر بہت سے افراد بچوں اور معذور افراد کا ایڈریس اور رابطہ نمبر لکھنے اور اس گھڑی نما کارڈ یا کڑی کو انھیں پہنانے کا کام کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: