23ممالک سے تعلق رکھنے والے 227غیر ملکی خدماتی مواکب نے اس سال کربلا میں زیارت اربعین کے احیاء میں شرکت کی

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ کربلا میں اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراقی مواکب کے علاوہ غیر ملکی مواکب کی بڑی تعداد بھی آئی کہ جنہوں نے عزاداری کے جلوسوں میں شرکت کی اور خدماتی امور کو سرانجام دیے۔

اس مرتبہ 23ممالک سے تعلق رکھنے والے 227غیر ملکی خدماتی مواکب نے کربلا میں زیارت اربعین کے احیاء میں بھرپور شرکت کی اور اہل بیت اطہار کو سانحہ کربلا کا پرسہ پیش کیا۔ كويت – سوريا – عُمان – سعودية – لبنان – بحرين – إيران – امريكہ – برطانيہ – پاكستان – سويڈن – جرمنی - ڈنمارك – روس – هندوستان – افغانستان – آذربيجان - تركی – امارات – تنزانيا اور نارويج سے آئے ہوئے مواکب نے نہایت عقیدت و احترام سے کربلا میں اربعین امام حسین منایا اور چہلم کے دن امام حسین(ع) کی زیارت کر کے اپنے حسینی ہونے کا اعلان کیا۔

واضح رہے غیر ملکی مواکب کی مذکورہ بالا تعداد میں صرف وہ مواکب شامل ہیں جو شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ اربعین میں شرکت کرنے والے غیر رجسٹرڈ شدہ مواکب کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی مواکب کی ایک بڑی تعداد نے کربلا آنے والے راستوں میں بھی زائرین کی خدمت میں بھرپور کردار ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: