کربلا کی موجودہ صورت حال: زیارت اربعین کے لیے آنے والے مومنین کا رش تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا

سب سے بڑی رسم عزاء اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے کئی ملین زائرین زیارت کر کے واپس جا چکے ہیں لیکن اس وقت بھی دسویں لاکھ عقیدت مند روضہ مبارک امام حسین(ع)، روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، مابین الحرمین اور اس کے گردونواح میں موجود ہیں انسانوں کے اس سمندر کی اٹھتی ہوئی لہروں سے مسلسل لبیک یا حسین .... لبیک یا حسین .... لبیک یا حسین ..... کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

دیکھنے میں یہ کئی ملین مختلف رنگ و نسل کے لوگ ہیں لیکن حقیقت میں ان سب کا تعلق ایک رنگ و نسل ہے یہ سب کے سب کربلائی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں اور ان سب کا تعلق حسینی نسل ہے، بہت سارے نظر آنے والے یہ سب بدن حقیقت میں ایک بدن ہیں جو حسینیت کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں ان سب کا دل و ضمیر ایک ہے، ان سب کی منزل مقصود ایک ہے اور وہ >>>حسین<<< ہے.....

اس وقت شام ہو رہی ہے لیکن اربعین امام حسین(ع) کے احیاء اور زیارت اربعین کے لیے آنے والے مومنین کا رش تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا.....
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: