زیارتِ اربعین کے احیاء میں 29ہزار مواکب اور انجمنوں نے شرکت کی جن میں 227غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں

امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن سربراہ الحاج ریاض نعمۃ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس اربعین امام حسین(ع) 1440ھ کے احیاء میں(29043) مواکب اور حسینی انجمنوں نے شرکت کی ان مواکب نے عراق کے آخری نقطے سے لے کر کربلا تک اور کربلا کی اداری حدود میں مختلف حوالوں سے اپنی خدمات پیش کیں۔ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شریک مواکب کے مذکورہ بالا اعداد و شمار میں(227) غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار ان مواکب اور حسینی انجمنوں کا ہے کہ جو شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور وہ غیر رجسٹرڈ شدہ مواکب کہ جنہوں نے اربعین میں شرکت کی ان کی تعداد بھی شاید ہزاروں میں ہے اور اسی طرح سے انفرادی طور پر چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت اور مختلف خدماتی امور کا کثرت کی وجہ سے اعداد و شمار کرنا ناممکن ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: