240ملکی اور غیر ملکی میڈیا ہاؤسز نے زیارت اربعین کی مراسیم کو کوریج دی.....

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس سال چہلم امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں منعقد ہونے والی مراسیم اور زیارت اربعین کو عراق اور دیگر ممالک کے 240 میڈیا ہاؤسز نے کوریج دی اور ان عظیم حسینی شعائر کو دنیا تک پہنچایا۔

دنیا کے سینکڑوں میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے1100 صحافیوں کہ جن میں 250غیر ملکی صحافی بھی شامل ہیں نے زیارت اربعین کی رپوٹنگ میں کردار ادا کیا جبکہ مختلف میڈیا ہاؤسز کے ساتھ کام کرنے والے دس ہزار سے زیادہ فوٹو گرافروں نے مراسیم اربعین، ملینز مارچ اور دیگر عبادتی و عزائی مراسم کی تصاویر لیں اور مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کیں۔

اس کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل پروڈکشن سنٹر نے بغیر لوگو نے ملینز مارچ کو براہ راست نشر کیا اور میڈیا اداروں کو بلا معاوضہ اس کے حقوق فراہم کیے۔

زیارت اربعین سے پہلے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے دنیا کے سینکڑوں معروف صحافیوں کو اربعین کے موقع پہ کربلا آنے کی رسمی دعوت دی کہ جن میں سے زیادہ تر نے اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے زیارت اربعین کا شرف حاصل کیا۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے صحافیوں کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے تھے کہ جن میں ان کی رہائش، طعام ، آزادی سے ہر جگہ نقل و حرکت وغیرہ شامل ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: