اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں(15322949) نے شرکت کی(علامہ صافی)

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے

متولّی شرعی علامہ سيد أحمد صافی (دام عزّه) نے (23 صفر 1440هـ) بمطابق (2 نومبر 2018ء) کو روضہ مبارک امام حسین(ع) میں نماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کے دوران اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی تعداد اور ان کے لیے کیے جانے والے انتظامات کے بارے میں بتایا.

علامہ صافی نے بتایا کہ (7صفر سے لے کر 20صفر رات 12بجے تک) کربلا میں (15322949) ایک کروڑ ترپن لاکھ بائیس ہزار نو سو انچاس زائرین کربلا میں پانچ مرکزی راستوں سے داخل ہوئے، جو درج ذیل ہیں:

(بغداد کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، نجف کربلا روڈ، حسينيّة کربلا روڈ، اور حر کربلا روڈ).

زائرین کا یہ اعداد و شمار کربلا میں داخلے کے ان مذکورہ بالا پانچ راستوں پر نصب کیے گئے مخصوص کیمروں سے حاصل کیا گیا ہے۔ ان راستوں کے علاوہ بھی چند فرعی راستے ہیں جہاں سے زائرین کربلا میں داخل ہوتے ہیں لیکن وہاں کیمروں کی تنصیب نہ ہونے کے سبب وہاں سے داخل ہونے والے زائرین کی تعداد مذکورہ بالا اعداد وشمار کا حصہ نہیں ہے۔

اس بات کا بھی ذکر کرتے چلیں کہ امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن سربراہ الحاج ریاض نعمۃ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس اربعین امام حسین(ع) 1440ھ کے احیاء میں(29043) مواکب اور حسینی انجمنوں نے شرکت کی ان مواکب نے عراق کے آخری نقطے سے لے کر کربلا تک اور کربلا کی اداری حدود میں مختلف حوالوں سے اپنی خدمات پیش کیں۔ اربعین امام حسین(ع) کے احیاء میں شریک مواکب کے مذکورہ بالا اعداد و شمار میں(227) غیر ملکی مواکب بھی شامل ہیں۔

یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار ان مواکب اور حسینی انجمنوں کا ہے کہ جو شعائر اور حسینی انجمنوں کے سیکشن میں رجسٹرڈ ہیں اور وہ غیر رجسٹرڈ شدہ مواکب کہ جنہوں نے اربعین میں شرکت کی ان کی تعداد بھی شاید ہزاروں میں ہے اور اسی طرح سے انفرادی طور پر چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت اور مختلف خدماتی امور کا کثرت کی وجہ سے اعداد و شمار کرنا ناممکن ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: