روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ نے زیارت اربعین کے دوران کربلا آنے والی مرکزی شاہراہوں پر دو سو سے زائد قرآنی مراکز قائم کیے، ان مراکز میں 600 سے زائد مبلغین کے علاوہ بہت سے رضاکاروں نے خدمات سرنجام دیں اور لوگوں کو قرآن کریم کی درست ادائیگی کے ساتھ پڑھنا سکھایا۔
یہ قرآنی مراکز کربلا نجف روڈ، کربلا بابل روڈ، کربلا بغداد روڈ، کربلا حلہ روڈ اور کربلا ہندیہ روڈ پر قائم کیے گئے تھے ان مراکز کے علاوہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں بھی زائرین کے لیے قرآن سنٹرز کھولے گئے تھے جہاں زائرین کو کتابچوں کی مدد سے ان سورتوں، آیات اور دعاؤں کو صحیح پڑھنا سکھایا گیا جو کہ واجب نمازوں میں شامل ہیں۔
قرآن انسٹیٹیوٹ نے ان مراکز کے نتائج مرتب کرنے کے بعد بتایا کہ ان مراکز سے استفادہ حاصل کرنے والوں میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں اور ان افراد کی تھی جو کہ پڑھنا لکھنا نہیں جانتے ہیں