ایام اربعین کے دوران گم ہونے یا راستہ بھولنے والے 9869 زائرین کی روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے مدد کی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ایام اربعین کے دوران کربلا آنے والے راستوں اور کربلا کے اندر 35ایسے مراکز قائم کیے تھے جن میں گم ہونے والے یا راستہ بھولنے والے زائرین کی مدد اور رہنمائی کے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے تھے۔ ان مراکز کے ذریعے 9869 زائرین نے مدد حاصل کی اور پریشانی سے نجات حاصل کی۔

یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس تھے اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود تھی جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد ملی۔

واضح رہے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ کروڑوں زائرین کربلا آتے ہیں اور ان میں ایک بڑی تعداد پیدل سفر طے کر کے کربلا آنے والے زائرین کی بھی ہوتی ہے اس جمع غفیر میں بہت سے افراد اپنے ساتھیوں سے بچھڑ جاتے ہیں یا راستہ بھول جاتے ہیں ان افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ٹیلی کمینیکیشن سیکشن نے کربلا کی حدود کے باہر، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے 35مراکز قائم کیے اور ہر مرکز میں جدید ترین رابطہ نظام نصب کیا تاکہ جلد سے جلد گمشدہ یا راستہ بھولنے والے افراد کی مدد کی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: