رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم وفات کو منانے کے سلسلے میں روضہ مبارک حضرت عباس کے جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے بدھ 28 سفر 1440 ھ بمطابق 7 نومبر 2018 کو ایک مجلس عزا منعقد کی گئی اس مجلس عزا کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تقریباتی ہال میں کیا گیا جس میں روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے شرکت کی ۔
شعبہ مذہبی امور کے شیح حیدر الارضی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی مبارک کے اخلاقی ،روحانی اور انسانی پہلوؤں کو موضوع سخن بناتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہونے اور کامیاب سماجی ،معاشی اور معاشرتی زندگی کے حصول کے لئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے مجلس کا اختتام مرثیہ ، نوحہ خوانی اور اس المناک دن کی یاد میں پرنم آنکھوں کے ساتھ ہوا ۔