بروز جمعہ 9نومبر 2018ء کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہے (دفتر آیت اللہ سیستانی)

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے دفتر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا ہے لہذا عراق اور اس کے گردو نواح میں بروز جمعہ۹ نومبر ۲۰۱۸ء کو ربیع الاول ۱۴۴۰ھجری کی پہلی تاریخ ہے۔

خدا سے دعا ہے کہ یہ مہینہ تمام انسانوں اور خاص طور پر اہل بیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کے لیے مبارک ثابت ہو اور دنیا سے دہشت گردی اور نا انصافی کا خاتمہ ہو جائے.......

واضح رہے اس مہینہ میں آنے والی دینی مناسبات میں سے ۸ ربیع الاول کو امام حسن عسکری علیہ السلام کی شھادت اور 17 ربیع الاول کو رسول خدا (ص) اور امام جعفر صادق علیہ السلام کا جشن میلاد بھی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: