تصویری رپورٹ: روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حرم اور صحن کو معطر پانی سے دھو دیا گیا ہے

مراسم زیارت اربعین کے اختتام اور زائرین کی کربلا سے واپسی کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر سیکشن کے ارکان نے گزشتہ رات روضہ مبارک کو دھونے کا عمل شروع کیا جو کہ دن نکلنے سے پہلے ہی خوش اسلوبی سے مکمل کر لیا گیا۔

سیکشن کے انچارج جناب زین العابدین عدنان نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روضہ مبارک کو دھونے کا کام مکمل کیا جاچکا ہے اور یہ کام مراسم زیارت اربعین کے پلان کا حصہ تھا ہم ہر سال انہی دنوں میں روضہ مبارک کو دھوتے اور معطر کرتے ہیں دھونے کے بعد روضہ مبارک کے فرش پر نئے قالین بچھا دیے جاتے ہیں زائرین کی سہولت اور نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے دھولائی کا یہ عمل ہمیشہ رات گئے سرانجام دیا جاتا ہے
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: