تصویری رپورٹ: ایام سوگ کے اختتام پر روضہ مبارک میں آویزاں تمام مظاہرِ حزن کو اتار دیا گيا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر سیکشن نے ایام سوگ (ماہ محرم اور ماہ سفر ) کے اختتام پر روضہ مبارک میں آویزاں تمام مظاہر حزن کو اتار دیا ہے۔

یہ کام مرحلہ وار انجام دیا گیا اس کام کا آغاز روضہ مبارک کے گنبد پر لہرانے والے کالے علم (جو کہ سوگ کی علامت ہے) کو اتار کر اس کی جگہ سرخ علم کی تنصیب سے کیا گیا۔ روضہ مبارک کے علم کی تبدیلی کا یہ عمل بھی کیئر سیکشن کے سٹاف نے سرانجام دیا۔

اس کے بعد روضہ مبارک کے اندرونی اور بیرونی حصوں میں آویزاں کالی چادروں، سیاہ پرچموں اور دیگر مظاہرِ حزن کو ہٹا دیا گیا اور آخر میں روضہ مبارک میں سرخ روشنیوں کو سبز روشنیوں سے بدل دیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: