بغداد انٹرنیشنل فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اپنی مصنوعات، منصوبوں اور آئیڈیاز کے ساتھ شرکت

۲ربیع الاول ۱۴۴۰ ہجری بمطابق 10 نومبر 2018 کو شروع ہونے والی بغداد انٹرنیشنل فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام بھی اپنی اکثر مصنوعات، منصوبوں اور آئیڈیاز کے ساتھ شریک ہے۔

اس بین الاقوامی نمائش میں روضہ مبارک کی زرعی، تجارتی، تعمیراتی، صنعتی اور انویسٹمنٹ کمپنیوں نے اپنی پروڈکٹس کو نمائش کے لئے پیش کیا ہے۔ اس نمائش کے انعقاد "آزادی اور فتح کے بعد ہم اپنے وطن کی تعمیر اور بحالی کے لئے پرعزم ہیں" کے نعرے کے تحت کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام سٹالز روضہ مبارک کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کے اس عزم کی نمائندگی کر رہے ہیں کہ ہمارا عزم عراقی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا ہے اور انھیں بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشل انجینئر جعفر سعید نے الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اس نمائش میں ہماری شرکت کا مقصد ہمارے اداروں کی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خدمات اور صنعتی، زرعی، تعمیراتی اور غذائی صنعت میں خود کفالت کے حصول کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا ہے، ہم اس نمائش کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ اس نمائش کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر اس بات کو باور کرواتے ہیں عراقی انڈسٹری مؤثر اور بہترین کارکردگی کی حامل ہے اور اگر سازگار ماحول فراہم کیا جائے تو عراق کی صنعتی بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرتے ہوئے کام کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

اس نمائش میں روضہ مبارک کی جانب سے شرکت کرنے والی قابل ذکر کمپنیاں درج ذیل ہیں:

نمبر1 الکفیل پلانٹ نرسریز گروپک

نمبر2 نور الکفیل فار اینیمل پروڈکس

نمبر3 الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی

نمبر4 اللوء گلوبل کمپنی فار کنٹریکٹنگ انڈسٹریز ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ

نمبر 5 دار الکفیل فار پرنٹنگ، پبلشنگ اینڈ ڈسٹریبیوشن

نمبر6 الکفیل کمپنی آف ایگریکلچر اینڈ اینیمل ویلتھ

نمبر7 الکفیل امنیہ کمپنی فور کمونیکیشن

نمبر8 الکفیل ہاسپٹل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت نے نمائش کے لیے مختص حصوں کی انتہائی خوبصورتی اور پیشہ وارانہ انداز میں تزئین و آرائش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: