روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حرم سے حاصل ہونے والے پرانے سنگ مرمر کا کیا کیاجاتا ہے؟؟؟

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فرش اور دیواروں سے ہٹائی جانے والی سنگ مرمر کی ٹائلوں اور تختیوں کے بارے میں زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد معلومات حاصل کرنے کے لئے اکثر و بیشتر سوالات کرتی نظر آتی ہے۔ زائرین کے انہی سوالات کے پیش نظر ہم نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ہدایا اور نذورات کے انچارج جناب میثم رزاق نعمہ سے رابطہ کیا۔

انہوں نے ہمیں بتایا: آپ جانتے ہیں روضہ مبارک میں تقریبا دس سال سے توسیع اور تعمیر نو کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور ہم نے دوران تعمیر یہاں سے ہٹائے جانے والے سنگ مرمر کے ٹکڑوں سے انتہائی دیدہ زیب تحائف وہدیے تیار کرواتے ہیں جنھیں یہاں آنے والے زائرین اور عقیدتمندوں کو پیش کیا جاتا ہے، سنگ مرمر کے ان ٹکڑوں کو دلکش ڈیزائن و تحائف اور اشیاء میں تبدیل کرنے کے لئے مختلف مراحل سے گزارا جاتا ہے ان مراحل میں ان تختیوں اور ٹکڑوں کو مخصوص مواد سے صاف کرنا، ان پر کندہ کاری کرنا اور دلکش رنگوں کو استعمال کرتے ہوئے ڈیزائننگ بنانا بہت اہم مراحل ہیں، ہمارے ماہرین یہ تمام کام انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے سی این سی مشینوں کو استعمال کرتے ہوئے انجام دیتے ہیں ان ٹکڑوں کو مختلف سائز، رنگوں اور شکلوں میں کاٹ کر انگوٹھیاں، آرائشی پتھر، ہار اور دیواروں پر لگائی جانے والی آرائشی اشیاء بنائی جاتی ہیں، زائرین ان فنپاروں کو روحانی اور مذہبی یادگار کے طور پر ہم سے خریدنے کے لئے بہت پرجوش ہوتے ہیں، ان اشیاء کی فروخت سے حاصل کردہ رقم کو تعمیر نو کے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے بعض اوقات یہ تحائف اور ہدیہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے بلائے گئے مہمانوں اور خاص زائرین کو تحفے کے طور پر بھی پیش کیے جاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: