روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور IRCICA (ترکی) کے درمیان علمی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات اور سینٹر فار ریسرچ آف اسلامک ہسٹری آرٹس اینڈ کلچر (IRCICA) ترکی کے ساتھ دو طرفہ علمی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات اور سینٹر فار ریسرچ آف اسلامک ہسٹری آرٹس اینڈ کلچرترکی کے نمائیدوں نے باہمی اتفاق اور تعاون کو بژھانے کے لئے مشاورت کے بعد ایک جامع لائحہ عمل طے کیا ہے ۔

ڈاکٹر سلمہ خاشقجی عراق میں IRCICA کی نمائندہ ہیں۔ انہوں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دار المخطوطات کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے لائبریری کے تمام سیکشنز کے امور اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

ڈاکٹر سلمہ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکٹری جنرل انجینئر محمد اشاعر سے بھی ملاقات کی یہ ملاقات دونوں مراکز کی جانب سے 2019 کے لئےمرتب کردہ پروگرامز اور لا لائحہ عمل پر مبنی تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: