بغداد انٹرنیشنل فیئر میں الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کی بھرپور شرکت

الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچرل اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر میسم البہادلی نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بغداد انٹرنیشنل فیئر میں شرکت کا مقصد بین الاقوامی سطح پر واضح پیغام پہنچانا ہے کہ عراق میں بے پناہ علمی، سائنسی اور تحقیقی صلاحیت اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ اگر حالات سازگار ہوں اور مناسب وسائل و ذرائع دستیاب ہوں وہ ہم یقینی طور پر ترقی یافتہ ممالک سے مقابلہ کرنے کی استعداد رکھتے ہیں اور اپنے ملک کے معاشی حالات میں تبدیلی لاتے ہوئے اسے دنیا کی بہترین معیشت میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم نے اس نمائش میں اپنی کمپنی کی بہت سی مصنوعات پیش کی ہیں۔ یہ مصنوعات کسی ایک خاص فیلڈ تک محدود نہیں لیکن ہمارا اختصاص زرعی مصنوعات ہیں ۔ ہماری کمپنی نے فرٹیلائزرزپر بہت تحقیقی کام کیا ہے۔ ہماری کمپنی فرٹیلائزرز میں جدت اورتنوع لانے میں کامیاب رہی۔ ہماری تیار کردہ فرٹیلائیزر اور زرعی مصنوعات کسان دوست اور ماحول دوست ہیں اس کے علاوہ ہماری دیگر مصنوعات میں نباتاتی اور غیر نباتاتی کیمیکل بائیو سیڈز، ڈیٹرجنٹس، جراثیم کش مصنوعات اور میڈیکل اور سونار میں استعمال ہونے والے مائعات اور جیل شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: