45ویں بغداد انٹرنیشنل فیئر میں دار الکفیل فار پرنٹنگ پابلیکیشنز اینڈ ڈسٹری بیوشن نے بھی اپنا سٹال لگا یا ہے اور اپنی بہت سی منشورات اور مصنوعا ت کو نمائش کے لیے رکھا ہے۔
نمائش میں موجود دارالکفیل فار پرنٹنگ، پبلیکیشنزاینڈ ڈسٹربیوشن کے انچارج مسٹر درید نےالکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہم ہر سال اس نمائش میں شرکت کرتے ہیں۔ اور ہماری یہاں موجودگی کا مقصد دارالکفیل کی غیر معمولی مصنوعات اور ہمارے کیے گئے کاموں اور خدمات کو مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں متعارف کروانا ہے۔ دارا لکفیل کےسٹال پر موجود مختلف مصنوعات کو متعارف کرواتے ہوئے مسٹر درید نے بتایا کہ ہم نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے نئی طرح کی اسکول نوٹ بکس تیار کی ہیں۔ یہ نوٹ بکس جدید تصریحات کے ساتھ مختلف سائزوں و اور شکلوں میں تیار کی گئی ہیں۔ ہم عراق اور مشرق وسطی میں پہلی مرتبہ اس طرح کی مصنوعات کو متعارف کروا رہے ہیں اور ہم یہاں لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ مقابلے اور اپنی انڈسٹری کو پرموٹ کرنے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
واضح رہے اس نمائش میں روضہ مبارک کی جانب سے شرکت کرنے والی قابل ذکر کمپنیاں درج ذیل ہیں:
نمبر1 الکفیل پلانٹ نرسریز گروپک
نمبر2 نور الکفیل فار اینیمل پروڈکس
نمبر3 الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی
نمبر4 اللوء گلوبل کمپنی فار کنٹریکٹنگ انڈسٹریز ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ
نمبر 5 دار الکفیل فار پرنٹنگ، پبلشنگ اینڈ ڈسٹریبیوشن
نمبر6 الکفیل کمپنی آف ایگریکلچر اینڈ اینیمل ویلتھ
نمبر7 الکفیل امنیہ کمپنی فور کمونیکیشن
نمبر8 الکفیل ہاسپٹل
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت نے نمائش کے لیے مختص حصوں کی انتہائی خوبصورتی اور پیشہ وارانہ انداز میں تزئین و آرائش کی۔