حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر عباس عسکری یونٹ کا سکیورٹی اور سروس پلان

عباس عسکری یونٹ نے حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر آنے والے زائرین اور مراسیم زیارت کے لئے ایک جامع سکیورٹی اور سروس پلان مرتب کیا ہے۔ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت 8 ربیع الاول 4401 ہجری کو منایا جائے گا۔

سکیورٹی پلان کے حوالے سے عباس یونٹ کی ریزرو فورسز کا ایک بریگیڈ سرکاری فورسز کے ساتھ مل کر روضہ مبارک حضرت امام علی نقی اور حضرت امام حسن عسکری(ع) کی حفاظت کرے گا۔ گزشتہ سال داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے بعد سے العباس عسکری یونٹ مذہبی مناسبات پر سکیورٹی اور خدماتی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔

زائرین کی خدمت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ریلیف اینڈ سپورٹ یونٹ اپنا لائحہ عمل مرتب کر چکا ہے۔ یہ یونٹ بھی عباس عسکری یونٹ کی نگرانی میں خدماتی امور سر انجام دے گا۔ ایام زیارت کے دوران ریلیف اینڈ سپورٹ یونٹ زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے مواکب لگائے گا۔ ان مواکب کے علاوہ ع بھی روضہ مبارک حضرت عباس کا عسکری یونٹ زائرین کی خدمت سہولت اور مدد کے لئے سرگرم عمل ہو گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: