الکفیل ہسپتال کے ایمرجنسی واڈ نے کام کرنا شروع کردیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کے ایمرجنسی واڈ نے کام کرنا شروع کردیا ہے یہ ایمرجنسی بلاگ میڈیسن، کارڈیالوجی، ایمرجنسی سرجیکل، پوائزننگ ریڈیالوجی اور پتھالوجی سیکشنز پر مشتمل ہے۔

اس جدید ترین ایمرجنسی بلاک کے قیام کا مقصد ہاسپٹل کو طبی میدان میں ہونے والی جدید پیشرفت اور ترقی سے ہم آہنگ کرنا، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور علاج فراہم کرنا اور صوبے میں موجود دوسرے سرکاری ہسپتالوں سے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ ایمرجنسی بلاک میں کام کرنے والی میڈیکل ٹیم زخمیوں اور مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر علاج فراہم کرنے کے لیے انتہائی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی مالک ہے۔

مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے:

(07602344444) ـ (07602329999) ـ (07730622230
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: