روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ناصرف زائرین کی خدمت بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھی پیش پیش ہے (سید اشیقر)

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر نے بغداد انٹرنیشنل فیئر میں روضہ مبارک کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ روضہ مبارک ناصرف زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے سرگرم عمل ہے بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ہم معاشرے کی فلاح و بہبود اور خدمت میں بھی پیش پیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی جناب سید احمد صافی کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلسل آٹھ سالوں سے اس بین الاقوامی نمائش میں شرکت کر رہے ہیں اور اس شرکت کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کمپنیز کی جانب سے تیار کردہ معیاری مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا ہے۔ یہ نمائش ہمیں روضہ مبارک کی جانب سے کیے جانے والے خدماتی اور رفاعی امور کو بھی بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

واضح رہے اس نمائش میں روضہ مبارک کی جانب سے شرکت کرنے والی قابل ذکر کمپنیاں درج ذیل ہیں: نمبر1 الکفیل پلانٹ نرسریز گروپک نمبر2 نور الکفیل فار اینیمل پروڈکس نمبر3 الجود کمپنی فار ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی نمبر4 اللوء گلوبل کمپنی فار کنٹریکٹنگ انڈسٹریز ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ نمبر 5 دار الکفیل فار پرنٹنگ، پبلشنگ اینڈ ڈسٹریبیوشن نمبر6 الکفیل کمپنی آف ایگریکلچر اینڈ اینیمل ویلتھ نمبر7 الکفیل امنیہ کمپنی فور کمونیکیشن نمبر8 الکفیل ہاسپٹل روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت نے نمائش کے لیے مختص حصوں کی انتہائی خوبصورتی اور پیشہ وارانہ انداز میں تزئین و آرائش کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: