تصویری رپوٹ:امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کیلئے لاکھوں عزاداروں کی سامراء آمد

آج 8 ربیع الاول ہے یہ وہ دن ہے جس میں نبی کریم کے گیارھویں جانشین اور سلسلہ عصمت کی تیرھویں کَڑی نے جام شھادت نوش کیا اس المناک دن میں عزاداری کے قیام اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کو پرسہ پیش کرنے کے لیے لاکھوں زائرین سامراء میں موجود ہیں کہ جن کی آمد کا سلسلہ گزشتہ چند دن سے ہی شروع ہو گیا تھا۔

روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری (ع) مکمل طور پر زائرین سے بھرا ہوا ہے اور ماتمی جلوسوں کی حرم مبارک میں آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کی انتظامیہ نے ماتمی انجمنوں اور مواکب کے ساتھ مل کر زائرین و عزاداروں کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں سامراء کا پورا شہر اور سامراء آنے والے راستوں میں ہر طرف خدماتی کیمپ اور مواکب دیکھائی دے رہے ہیں کہ جہاں زائرین کی رہائش، کھانے و پینے اور دیگر سرویسز وافر مقدار میں میسر ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے ہمیں سامراء سے چند تصاویر ارسال کی ہیں جنہیں آپ بھی ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: