العمید انٹرنیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ سٹڈیز کا جشن عید میلاد النبی (ص) کومنانے کے لئے کلچرل ویک کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العمید انٹرنیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ سٹڈیز نے۱۷ ربیع الاول کی مناسبت پر جشن عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کومنانے کے لئے کلچرل ویک کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عادل نذير بيري نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: العمید سینٹر فار ریسرچ اینڈ سٹڈیز مختلف طرح کی مذہبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ لیکن یہ کلچرل ویک کر ہمارے لئے بہت خاص اور یونیک حیثیت رکھتا ہے۔

اس کلچرل ویک کی تقریبات کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور تین مختلف یونیورسٹیوں میں کیا جائے گا۔ کلچرل ویک کی افتتاحی تقریب جمعرات 22 نومبر کو میسان یونیورسٹی میں منعقد کی جائے گی۔ جبکہ جمعہ کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام حسن ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اتوار کو بغداد یونیورسٹی میں جشن عید میلاد النبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی اور 26 نومبر کو کربلا یونیورسٹی میں اس کلچرل ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان تقریبات میں ملک بھر سے ممتاز شخصیات ،علماء، طالب علم اور عام لوگ شرکت کریں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: