پینتالیسویں بغداد انٹرنیشنل فیئر میں الجود کمپنی نے اپنی نئی مصنوعات متعارف کروائی ہیں

پینتالیسویں بغداد انٹرنیشنل فیئر میں الجود کمپنی نے اپنی نئی مصنوعات متعارف کروائی ہیں

کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئر ميثم البہادلی نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے عراقی انڈسٹری کی سپورٹ اور ترقی کی پالیسی کو اپناتے ہوئے الجود کمپنی نے اس نمائش میں کچھ نئی مصنوعات پیش کی ہیں۔ یہ مصنوعات مکمل طور پر مقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عراقی ماہرین کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہیں۔

الجود کمپنی کی تیارکردہ نئی مصنوعات درج ذیل ہیں۔

1: فلور کلیننگ لیکوڈ کہ جو مختلف خوشبوؤں میں دستیاب ہے۔

2: فلور کلیننگ جیل۔

3: ماوتھ واش ۔

4: جانوروں کے رہنے کی جگہ کو صاف کرنے کے لئے دو نئی جراثیم کش مصنوعات۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: