روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے انسٹی ٹیوٹ آف امام حسین فار ویمنز کے شعبہ خطابت میں نئے تعلیمی سال کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انسٹی ٹیوٹ آف امام حسین فار ویمنز کے شعبہ خطابت میں نئے تعلیمی سال کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔ وہ خواتین جو اس پروگرام میں داخلے کی خواہشمند ہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں دارالعلم سے رجسٹریشن فارم حاصل کر سکتی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

(07810645244) ،(07602334055)

انسٹی ٹیوٹ آف امام حسین فار ویمنز کےقواعد وضوابط کے مطابق

۱: تمام امیدواروں کو ادارے کی جانب سے منعقد کئے گئے امتحان میں شرکت کرنا لازمی ہوگی۔

۲: صرف انہیں خواتین کی رجسٹریشن کی جائے گی جو قواعد و ضوابط کے مطابق اس امتحان میں پاس ہوں گی۔

خطابت کے اس پروگرام کا دورانیہ تین سال ہے اور یہ تین مراحل پر مشتمل ہے ۔ ان تمام مراحل کے دوران خواتین کو فقہ ، عقائد، زبان و بیان، قرآن اور علوم قرآن کی تعلیمات اور لیکچرز دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ عملی تربیتی لیکچرز بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

انسٹیٹیوٹ کا خطابت پروگرام کروانے کا بنیادی مقصد خواتین خطباٗ کو پرموٹ کرنا ، ان کی تبلیغی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے معاشرے کو حضرت امام حسین کی لازوال قربانیوں سے روشناس کروانا ، پیغام حسینی کو معاشرے تک پہچانا اور حسینی فکر کی ترویج کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: