نئے تعلیمی سال کے آغازپرالعمید یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طالبعلموں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی العمید یونیورسٹی فار ہائر ایجوکیشن میں نے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے۔ نئے تعلیمی سال کے آغازپر یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے طالبعلموں کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد نئے آنے والے طالب علموں کو یونیورسٹی میں ہونے والے پروگراموں اور سرگرمیوں سے متعارف کروانا ہے۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جاسم المرزوكي نے اپنے خطاب میں نئے آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال سٹوڈنٹس کے لئے ایک کامیاب اور بھرپور تعلیمی اور علمی سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی مشکل میں طالب علموں کو یونیورسٹی ،اساتذہ اور انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔ اور ان مسائل کو کرنے کے لیے تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انھوں نے سٹوڈنٹس کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنی تمام تر توجہ اور صلاحیتیں حصول علم پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

تقریب کے دوران یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اپنے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف ثقافتی پروگرامز بھی پیش کئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: