الکفیل سینٹر فار کلچر اینڈ انٹرنیشنل میڈیا مہذب، روشن خیال اور علمی معاشرے کے حصول کے لئے اپنی فکری اور علمی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل سینٹر فار کلچر اینڈ انٹرنیشنل میڈیا مہذب، روشن خیال اور علمی معاشرے کے حصول کے لئے اپنی فکری اور علمی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

حال ہی میں الکفیل سینٹر فار کلچر اینڈ انٹرنیشنل میڈیا کی سٹڈیز یونٹ نے گناہوں اور برائیوں کے دنیا اور آخرت میں سلسلہ وار اثرات کے نام سے انگریزی زبان میں کتابوں کی ایک سیریز شائع کی ہے۔ الکفیل سینٹر فار کلچر اینڈ انٹرنیشنل میڈیا کے انچارج مسٹر جاسم الصعیدی نے الکفیل گلوبل نیٹ ورک گلوبل نیٹ ورک کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا: بلاتخصیص مذہب، ثقافت اور معاشرہ ہم نے اس سیریز کے ذریعے نوجوان نسل کو ایڈریس کیا ہے۔

ہم نوجوانوں کو ان وجوہات سے روشناس کروا رہے ہیں کہ کیوں اللہ تعالی نے برائیوں سے منع فرمایا ہے؟ اور ان برائیوں کے دنیا میں دوسرے لوگوں اور معاشرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حرام کاموں کے نتائج اور اثرات سے آگاہی ہی نوجوان نسل کو گناہوں کے ارتکاب سے بچانے میں ایک موثر ایک موثر حکمت عملی ہے۔

یہ سیریز مذہب ،معاشرہ اور ثقافت سے بالا تر سب کے لئے ہے۔ یہ سیریز 6 جلدوں پر مشتمل ہے اور ہر جلد کسی خاص برائی یا گناہ کے بارے میں لکھی گئی ہے۔ اس سیریز کو الکفیل سینٹر فار کلچر اینڈ انٹرنیشنل میڈیا کے ذیلی ادارے الکفیل دارالترجمہ نے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا ہے۔ اور امید ہے کہ بہت جلد اس سیریز کا اردو ترجمہ بھی شائع کیاجائے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: