روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فیملی کلچر سنٹر کے سٹاف کے لئے ایک ٹریننگ کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے فیملی کلچر سنٹر کے سٹاف کے لئے ایک ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا ہے۔ اس ٹریننگ کورس کے انعقاد کا مقصد معیار تعلیم کو بہتر بناتے ہوئے اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس ٹریننگ کا دورانیہ 15 گھنٹے ہے اور یہ تین دن تک جاری رہے گی ۔

اس ٹریننگ کورس کے ماسٹر ٹرینر مسٹر كرار المعموري نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا: یہ ٹریننگ مختلف لیکچرز، ورکشاپس، آڈیو اور ویڈیو ایکٹویٹیز پر مشتمل ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے والے سٹاف کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے دوران ٹریننگ تربیت لینے والےسٹاف کو پریزنٹیشنز اور اسسمنٹس بھی دینا ہوں گی۔

پروفیسر علی الشمری نے کہا کہ اس ٹریننگ کے بنیادی مقاصد مندرجہ ذیل ہیں۔

1: ایسے ٹرینرز تیار کرنا جو کہ ٹریننگ کی اہمیت اور افادیت سے واقف ہوں۔
2: نئے اور پرانے تعلیمی نظام اور اصولوں میں فرق کو سمجھتے ہوئے اداروں کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اپ گریڈ کر سکیں۔
3: ایسے اصولوں اور قواعد و ضوابط کی شناخت کرنا اور اپنانا جو کہ ایک کامیاب ٹرینر کے لئے ضروری ہوتے ہیں اور کسی بھی ٹریننگ کے بنیادی اجزا ہوتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: