عراقی فقہی کونسل کے ایک اعلی سطحی وفد کا روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا دورہ

عراقی فقہی کونسل کے ایک اعلی سطحی وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا دورہ کیا۔ مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد کونسل کے اراکین نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سینئر آفیشلز کے ساتھ ملاقات کی۔

عراقی فقہی کونسل کے وفد کے سربراہ ڈاکٹر عبدالوہاب اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہمارے یہاں آنے کا مقصد مختلف مکاتب فکر کے سکالرز، مبلغین اور معاشرے کے افراد کے درمیان کمیونیکیشن اور تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے عراق جن حالات سے نبرد آزما ہے اور داعش کے عراق کے کچھ علاقوں پر قبضے کے بعد یہ چیز اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے کہ ہم بقائے باہمی اور امن و آشتی کے اصولوں کو اپناتے ہوئے آپس میں رابطوں کو موئژ بنائیں۔ تاکہ آئندہ شدت پسند نظرئیات اور شدت پسندی کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ ہمیں بحیثیت عراقی ایک دوسرے کی شناخت کا احترام کرتے ہوئے مساوات ،راواداری اور اتفاق کے اصولوں کو اپناتے ہوئے اپنے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔ یہی سنہری اصول عراق کو تفریق اور شدت پسندی کی عفریت سے بچاتے ہوئے ترقی ،خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

آخر میں انھوں نے کربلا، روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی کی زیارت کا شرف حاصل کرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں یہاں سے ملنے والی عزت، محبت ، تعاون اور حوصلہ افزائی پر آپ سب کا بے حد مشکور ہوں ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: