اعلی دینی قیادت نماز جمعہ کے خطبہ میں کیا فرماتی ہے(خطبہ کے اہم نکات)

اعلی دینی قیادت کے خصوصی نمائندے اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کے متولی شرعی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے روضہ مبارک امام حسین(ع) میں (15 ربيع الأوّل 1440هـ) بمطابق (23 نومبر 2018ء) کو نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام ديے اور خطبہ میں کام کی اہمیت اور اس حوالہ سے معاشرتی اور انفرادی ذمہ داریوں کے بارے میں گفتگو کی۔ علامہ کربلائی کی گفتگو میں ذکر ہونے والے اہم نکات درج ذیل ہیں:


_اپنا کام کرنا اور اپنی ذمہ داری کو ادا کرنا ایک خدائی، قومی اور اخلاقی امانت ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی شعبۂ زندگی سے ہو.

_ فرائض کو کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے کے لیے درکار اہم امور میں سے ایک فرد اور معاشرے میں کام کی اہمیت اور قدسیت کا شعور ہے۔

_ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمارے اندر اس بات کا شعور و احساس ہونا چاہیے کہ کام کرنا ہماری زندگی میں ایک مقدس اور اہم امر ہے۔

_اللہ تعالی نے انسان کو یہ اہم ذمہ داری دی ہے کہ وہ زمین پر اس کی نمائندگی کرے اور اس کا خلیفہ بنے.

_ اللہ تعالی نے انسان کو یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ اپنے ذمہ لگائی گئی الہی امانت کو ادا کرے.

_ اللہ تعالی نے انسان کو زمین آباد کرنے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے.

_ اللہ تعالی نے انسان کو انسانی زندگی کو ترقی دینے کی ذمہ داری دی ہے.

_ جب میں شعور رکھو گا کہ کام زمین میں ایک الہی ہدف اور ذمہ داری ہے تو اس وقت کام کی مقدس قیمت اور مبدئیت ہو گی.

_مومن کے لیے مضبوط ہونا اور اس کے اندر یہ راسخ ہونا ضروری ہے کہ اس کے کام کا قصد اور باعث خدائی رضا ہے، جب ایسا ہو جائے گا تو اس وقت کام ایک عظیم اور مقدس ہدف کے تحت سرانجام پائے گا، اور انسان کے اندر زیادہ س زیادہ کام کرنے کی تحریک پیدا ہوگی.

_ جب میرے اندر اس بات کا احساس ہو گا کہ اس کام کو کرنا خدائی ذمہ داری کو ادا کرنے اور رضائے خدا کو حاصل کرنے کا موجب ہے تو میں زیادہ سے زیادہ اخلاص کے ساتھ کام کروں گا، اور یہی چيز مومن انسان کے لیے بہت ضروری ہے.

_ کام کرنے کا مقصد اور محرِّک وطن اور عوام سے محبت، اور اس کی خاطر قربانی ہونا چاہیے.

_ وطن سے لگاؤ اور محبت سے انسان کو کام میں سنجیدگی، اخلاص اور عزم حاصل ہوتا ہے.

_ بعض اوقات اپنے ہنر سے محبت اور انسانوں کی خدمت کا جذبہ لوگوں میں خدمت اور کام کرنے کا قوی عامل ثابت ہوتا ہے.

_جب انسان کے اندر کام کرنے کی تحریک اور باعث کمزور ہو جاتا ہے تو اس کا اخلاص اور کام پر بھروسہ بھی کمزور ہو جاتا ہے، بہت سے لوگ اپنے کام کو دنیاوی اہداف کے ساتھ مربوط کرتے ہیں جو ایک غلط چیز ہے.

_ایمان کا تقاضہ ہے کہ میں اپنے کام کو اللہ سے مربوط کروں اور اس کام کے بدلے میں خدا کی رضا کی خواہش کروں، اگر میں ایسا کرتا ہوں اس وقت اس کام سے بڑی کامیابی حاصل کر سکتا ہوں.

_جس معاشرے میں ادارے لوگوں کو کام سے محبت اور اس کی قدسیت کی تربیت دیتے ہیں وہی معاشرے کامیاب ہوتے ہیں.

_ادارے کام سے محبت اور اس کی قدسیت کی جتنی کم تربیت دیتے ہیں اتنا ہی زیادہ معاشرہ ہر شعبہ میں ناکام اور پسماندہ ہوتا چلا جاتا ہے.

_ ہم متعلقہ اداروں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ لوگوں کو کام سے محبت اور اس کی قدسیت کی تربیت دینے کو اہمیت دیں گے.

_ضروری ہے کہ ہم اپنے بچوں کو مثقف کریں اور انھیں کام سے محبت اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی تعلیم و تربیت دیں.

_ مال کی حفاظت اور فرائض کی ادائيگی میں امانتداری اہم ترین کاموں سے ایک ہے.

_کام کی انجام دہی میں امانتداری اور اسے بدعنوانی، انحراف، لاپروائی اور کوتاہی سے بچانا ضروری ہے.

_ہر کام اور پیشہ کی کچھ اخلاقیات ہوتی ہے جن کا جاننا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: