روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے تعاون سےموسسہ نور الحسن (ع) برائے ایتام کی ممتاز طالب علموں کے اعزاز میں تقریب

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے موسسہ نور الحسن علیہ السلام برائے ایتام نے اپنے ممتاز طالب علموں کے اعزاز میں ساتویں سالانہ تقریب کا انعقاد بروز جمعہ 15 ربیع الاول 1440 ہجری بمطابق 23 نومبر 2018 کوکیا گیا۔ اس تقریب کا انقعاد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعاون سے شیخ کلینی کمپلیکس میں کیا گیا۔

تقریب کا آغاز قاری علی محمد نجم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اس کے بعد روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علامہ سید احمد الصافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر مشکلات اور پریشانیوں کا واحد حل پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اقدس کی پیروی کرنے میں ہے۔ اور اسی راہ پر چلتے ہوئے ہم کامیابیوں اور ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد فاؤنڈیشن کے صدر جناب عیسی الحسینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اپنے ہونہار اور ممتاز طالبعلموں کے اعزاز میں دی جانے والی سالانہ تقریب میں جمع ہیں۔ اس سال ہم یہ تقریب 650 ہونہار اور ممتاز طالبعلموں کے اعزاز میں منعقد کر رہے ہیں۔ ان طالبعلموں کا تعلق کنڈرگارٹن سے لے کر یونیورسٹی تک سے ہے اور یہ تمام طالب علم یتیم ہیں یا پھر مستحق خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اور ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم انہیں معاشرے میں آگے بڑھنے اور حصول علم میں مدد فراہم کر رہے ہیں ۔ ہمارا ادارہ 600 سے زائد شہدا کے خاندانوں، مستحق خاندانوں اور شدت پسندوں کی بمباری کے شکار افراد کے خاندانوں کی مالی کفالت بھی کر رہا ہے۔

تنظیم کی جانب سے بہت سے فلاحی سماجی اور فلاحی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان منصوبوں میں ایتام کی کفالت اور معاونت، تعلیم، صحت، قانونی معاونت، روزگار، ووکیشنل ایجوکیشن، خواتین کی مذہبی تعلیم، سائیکولوجیکل اینڈ ریکریئشنل پروگرامز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تنظیم حشد شعبی اور سیکورٹی فورسز کی مالی معاونت بھی کر رہی ہے۔

جناب عیسی الحسینی کے خطاب کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا ترانہ پڑھا گیا۔ بچوں نے روزہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سید احمد صافی کو تحفہ بھی پیش کیا۔ اس کے ایک طالب علم اثیر محمد جواد نے منقبت امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام پیش کی ۔ تقریب کے آخر میں تمام طلباء کو اعزازی اسناد اور تحائف پیش کیے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: