اعلیٰ دینی قیادت کی مقرر کردہ امدادی ٹیم کی کرکوک کے پناہ گزین کیمپ میں امدادی سرگرمیاں

نجف میں موجود اعلیٰ دینی قیادت نے داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے آنے والے آڈیپیز اوران کے خاندانوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اعلیٰ دینی قیادت نے ان افراد کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں امداد فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ان بے گھر افراد اور خاندانوں کا بوجھ کام کیا ہے۔ اعلی دینی قیادت کی جانب سے کی جانے والی اس امداد کا سلسلہ داعش کے حملے سے لے کر ان علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد بھی تاحال جاری ہے۔

انھی امدادی سرگرمیوں کوآگے بڑھاتے ہوئے اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی ٹیم کرکوک میں موجود پناہ گزین کیمپ روانہ کی گئی ہے۔ یہ امدادی ٹیم کرکوک میں موجود رفیوجی کیمپ نمبر 2 میں 320 بے گھر خاندانوں کو انسانی ہمدردی کے تحت امداد فراہم کر رہی ہے۔ کمیٹی نے بے گھر خاندانوں، بچوں اور عورتوں میں کمبل، کپڑے اور بارش سے بچنے کیلئے نایلون شیٹس تقسیم کی ہیں۔ امدادی ٹیم کی جانب سے رفیوجی کیمپ میں موجود مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی اوردیکھ بھال کی سہولیات بھی فراھم کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: